کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: بندگان خدا کا صبر و تحمل اور رحم و کرم
حدیث نمبر: 2494
- (إِِنَّ عبداً مِن عبادِ الله بعثهَُ الله إلى قومهِ؛ فكذَّبُوه وشجُّوه، فكان يمسحُ الدم عن جبهته ويقول: اللهمَّ! اغفر لقومي؛ فإِنَّهم لا يعلمون) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام جعرانہ پر حنین کا مال غنیمت تقسیم کیا ، صحابہ نے آپ کے اردگرد بہت بھیڑ کر دی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” الله کے بندوں میں سے ایک بندہ تھا ، اللہ نے اسے اس کی قوم کی طرف بھیجا ، انہوں نے اس کی تکذیب کی اور اس کا سر پھوڑ دیا ۔ وہ اپنی پیشانی سے خون صاف کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا : اے اللہ میری قوم کو معاف کر دے کیونکہ وہ جانتے نہیں ہیں ۔ “ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : گویا کہ اب بھی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں ، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس آدمی کی نقل اتارتے ہوئے اپنی پیشانی پونچھ رہے تھے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2494