کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: دلوں کو دلوں سے راہ ہوتی ہے
حدیث نمبر: 2492
- (إنَّ الرَوحَ لتلقى الروحَ (وفي رواية: اجلس واسجد واصنع كما رأيتَ) . قاله لخُزيمة بن ثابت) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عمارہ بن خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس کے باپ نے کہا : میں نے خواب میں دیکھا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر رہا ہوں ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس چیز کی خبر دی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یقیناً روح ، روح سے ملاقات کرتی ہے ۔ “ ایک روایت میں ہے : ” بیٹھ اور سجدہ کر اور اس طرح کر جس طرح تو نے دیکھا ۔ “ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اس طرح جھکایا (‏‏‏‏ اس کیفیت کو بیان کرنے کے لیے عفان نے اپنا سر پیچھے کی طرف کیا ) ، پھر ا‏‏‏‏س نے اپنی پیشانی رسول اللہ کی پیشانی پر رکھی ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2492