کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: ہر عروج کو زوال ہے
حدیث نمبر: 2489
- (إنّ حقاً على الله: أن لا يرفع شيئاً من الدنيا إلا وضعه) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اونٹنی تھی ، اس کو عضبا کہا جاتا تھا اور کوئی ( ‏‏‏‏دوسری اونٹنی ) اس سے آگے نہیں گزر سکتی تھی ۔ ایک بدو اپنے اونٹ پر آیا ، وہ ا‏‏‏‏س سے آگے نکل گیا ، یہ بات مسلمانوں پر بڑی گراں گزری ، وہ کہنے لگے کہ عضبا تو پیچھے رہ گئی ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بلاشبہ اللہ پر حق ہے کہ وہ دنیا میں جس چیز کو رفعت عطا کرے ، اسے پست بھی کرے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2489