حدیث نمبر: 2486
- (إنَّ اللهَ ليُملي للظّالمِ، حتى إذا أخذه لم يُفْلِتْه. قال: ثم قرأ: ﴿ وكذلك أخذُ ربِّك إذا أخذ القُرى وهي ظالمةٌ إن أخذه أليم شديد﴾ ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ ظالم کو مہلت دیتا رہتا ہے اور جب اس کو پکڑنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اس سے بھاگ کر کہیں نہیں جا سکتا ۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کی یہ آیت پڑھی : اور اسی طرح تیرے پروردگار کی پکڑ ہے ، جب وہ ظلم کرنے والی بستیوں کو پکڑتا ہے ، بلاشبہ اس کی پکڑ سخت درد ناک ہے ۔