حدیث نمبر: 2478
- (بُعثَ موسى عليه السلامُ وهو راعي غنمٍ، وبُعثَ داودُ عليه السلامُ وهو راعي غنمٍ، وبُعثتُ أنا وأنا راعي غنمٍ بأَجيادَ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبدہ بن حزن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اونٹوں والے اور بکریوں والے ایک دوسرے پر فخر کرنے لگے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” موسیٰ علیہ السلام کو مبعوث کیا گیا ، وہ بکریاں چرانے والے تھے ۔ داؤد علیہ السلام کو مبعوث کیا گیا ، وہ بھی بکریاں چرانے والے تھے اور جب مجھے بعثت عطا کی گئی تو میں بھی مقام اجیاد میں بکریاں چرانے والا تھا ۔ “