کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، فرزندان امت کے باپ اور زوجات رسول ان کی مائیں ہیں
حدیث نمبر: 2475
- (أما ترضى أن أكون أنا أبوك، وعائشة أمّكَ؟ قاله لبشرِ ابنِ عقربة حين بكى لاستشهاد أبيه) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا بشر بن عقربہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : میرا باپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی غزوہ میں شہید ہو گیا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور میں رو رہا تھا ۔ آپ نے مجھے کہا : ” خاموش ہو جاؤ ، کیا تو اس بات پر راضی نہیں ہو گا کہ میں تیرا باپ ہوں اور عائشہ تیری ماں ۔ “