کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: بطور مذاق جھوٹ بولنا منع ہے
حدیث نمبر: 2473
- " أما إنك لو لم تعطيه شيئا كتبت عليك كذبة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر میں تشریف لائے ، میں اس وقت بچہ تھا ۔ جب میں کھیلنے کے لیے نکلنے لگا تو میری ماں نے کہا : اے عبداللہ ! ادھر آؤ ، میں تجھے کوئی چیز دیتی ہوں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم اسے کیا دینا چاہتی ہو ؟ “ اس نے کہا : میں اسے کھجور دوں گی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” خبردار ! اگر تو ا‏‏‏‏سے کچھ نہ دیتی تو یہ تیرے نامہ اعمال میں جھوٹ لکھا جاتا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2473