حدیث نمبر: 2464
- " أفضل الصدقة إصلاح ذات البين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” آپس میں صلح کروانا نہایت افضل صدقہ ہے ۔ “
حدیث نمبر: 2465
- " ألا أدلك على صدقة يحب الله موضعها؟ تصلح بين الناس، فإنها صدقة يحب الله موضعها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا میں ایسے صدقے کی طرف تیری رہنمائی نہ کر دوں کہ اللہ تعالیٰ جس کے مصرف کو بہت پسند کرتے ہیں ؟ تم لوگوں کے مابین صلح کروایا کرو ۔ یہ ایسا صدقہ ہے کہ اللہ اس کے مصرف کو پسند کرتے ہیں ۔ “
حدیث نمبر: 2466
- " ما عمل ابن آدم شيئا أفضل من الصلاة، وصلاح ذات البين، وخلق حسن ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” آدم کے بیٹے نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو نماز ، باہمی صلح کروانے اور حسن اخلاق سے بہتر ہو ۔ “