حدیث نمبر: 2462
- " أفضل الأعمال أن تدخل على أخيك المؤمن سرورا أو تقضي عنه دينا أو تطعمه خبزا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” افضل اعمال یہ ہیں کہ تو اپنے مومن بھائی کو خوش کرے یا اس کا قرضہ ادا کر دے یا اس کو روٹی کھلا دے ۔ “
حدیث نمبر: 2463
- " من أفضل الأعمال إدخال السرور على المؤمن، تقضي عنه دينا، تقضي له حاجة، تنفس له كربة ".
حافظ محفوظ احمد
سفیان بن عیینہ ، ابن منکدر سے روایت کرتے ہیں اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مومن کو خوش کرنا ، اس کا قرضہ چکانا ، اس کی ضرورت پوری کرنا اور اس سے کسی مصیبت کو دور کرنا افضل اعمال میں سے ہیں ۔ “ سفیان کہتے ہیں : ابن منکدر سے کہا گیا کہ اب کوئی چیز ایسی بھی باقی رہ گئی ہے ، جو لذیذ ہو ؟ انہوں نے کہا : بھائیوں سے حسن سلوک کرنا ۔