حدیث نمبر: 2457
- " اعبد الله ولا تشرك به شيئا. قال: يا نبي الله زدني. قال: إذا أسأت فأحسن. قال: يا نبي الله زدني. قال: استقم ولتحسن خلقك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے سفر کا ارادہ کیا اور کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے کوئی وصیت فرما دیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو اللہ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا ۔ “ انہوں نے کہا ، اے اللہ کے نبی ! مزید وصیت فرمائیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تو برائی کرے تو فوراً نیکی کر ۔ “ انہوں نے کہا : اے اللہ کے نبی ! اور کوئی وصیت فرما دیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ثابت قدم رہ ، نیز تیرا اخلاق اچھا ہونا چاہیئے ۔ “