حدیث نمبر: 2454
- " أطع أباك وطلقها ".
حافظ محفوظ احمد
حمزہ بن عبداللہ بن عمر اپنے باپ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں : میری ایک بیوی تھی ، جس سے میں محبت کرتا تھا اور ( میرے باپ ) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس سے نفرت کرتے تھے ۔ میرے باپ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس کو طلاق دے دو ۔ لیکن میں نے انکار کر دیا ۔ انہوں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا : ” اپنے باپ کی فرمانبرداری کرو اور اس کو طلاق دے دو ۔ “