حدیث نمبر: 2449
- " اضمنوا لى ستا من أنفسكم أضمن لكم الجنة: اصدقوا إذا حدثتم وأوفوا إذا وعدتم وأدوا إذا ائتمنتم واحفظوا فروجكم وغضوا أبصاركم وكفوا أيديكم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگ مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دے دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں ( ۱ ) جب بات کرو تو سچ بولو ، ( ۲ ) جب وعدہ کرو تو پورا کرو ، ( ٣ ) جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو ادا کرو ، ( ٤ ) اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو ، ( ٥ ) اپنی آنکھوں کو نیچا رکھو ، ( ٦ ) اور اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو ۔ “