حدیث نمبر: 2448
- (أرأيتَ لو كانَ على أبِيكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ قاضِيَهُ؟ قال: نعم. قال: حُجَّ عَنْ أَبِيكَ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا : میرا باپ فوت ہو گیا ہے اور اس نے حج نہیں کیا ، کیا میں اس کی طرف سے حج ادا کر سکتا ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( اس کے بارے میں ) تیرا کیا خیال ہے کہ اگر تیرے باپ پر قرض ہوتا تو کیا تو اس کی طرف سے اس کی ادائیگی کرتا ؟ اس نے کہا : جی ہاں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( یہی معاملہ حج کا ہے ، اس لیے ) اپنے باپ کی طرف سے حج ادا کرو ۔ “