کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: مصافحہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 2447
- " إذا لقي المسلم أخاه المسلم، فأخذ بيده فصافحه، تناثرت خطاياهما من بين أصابعهما كما يتناثر ورق الشجر بالشتاء ".
حافظ محفوظ احمد
عبدہ بن ابولبابہ ، مجاہد سے اور وہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب کوئی مسلمان اپنے بھائی کو ملتا ہے اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اس سے مصافحہ کرتا ہے تو ا‏‏‏‏ن کی انگلیوں کے بیچ سے اس طرح گناہ گرتے ہیں جس طرح موسم سرما میں درختوں کے پتے جھڑتے ہیں ۔ عبدہ کہتے ہیں : میں نے مجاہد سے کہا : یہ عمل تو بہت معمولی ہے ( ‏‏اور اجر اتنا زیادہ ) ۔ مجاہد نے کہا : ایسا مت کہو ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ارشاد فرمایا : اے نبی ! اگر تم وہ سارے کا سارا بھی خرچ کر دیتے جو زمین میں ہے تو پھر بھی ان کے دلوں کو نہ جوڑ سکتے ۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے درمیان محبت پیدا کر دی ۔ عبدہ کہتے ہیں : اس سے میں نے دوسرے ( ‏‏‏‏اہل علم ) پر مجاہد کی فضیلت پہچان لی ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2447