حدیث نمبر: 2446
- (إذا ظننتُم فلا تُحَقِّقوا. وإذا حسدتُم فلا تبغُوا. وإذا تطيَّرتُم فامضوا؛ وعلى الله توكلوا. وإذا وُزنتُم فأرجحُوا) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم کو ( کسی کے بارے میں سوئے ) ظن ہو جائے تو اس کی چھان بین مت کرو ، جب تم کسی سے حسد کرنے لگو تو ظلم مت کرو اور جب تم کو ( اپنے کسی کام کے بارے میں ) بدشگونی ہو جائے تو ( مت رکو اور ) اپنے کام کو جاری رکھو اور اللہ پر بھروسہ کرو اور جب تم ( لین دین کے وقت ) وزن کرو تو ترازو کا پلڑا جھکا دیا کرو ( یعنی چیز وزن سے کچھ زیادہ دے دیا کرو ) ۔ “