حدیث نمبر: 2429
- " ما من عبد أتى أخا له يزوره في الله إلا نادى مناد من السماء: أن طبت وطابت لك الجنة، وإلا قال الله في ملكوت عرشه: عبدي زار في وعلي قراه، فلم أرض له بقرى دون الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب کوئی آدمی اپنے بھائی کے پاس آتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے لیے اس سے ملاقات کرتا ہے تو آسمان سے پکارنے والا پکارتا ہے : تم خوش رہو اور جنت تمہارے لیے پاکیزہ ہو جائے ، وگرنہ الله تعالیٰ اپنے عرش کی بادشاہی میں کہتا ہے : میرے بندے نے میری وجہ سے ملاقات کی ہے ، اس کی میزبانی مجھ پر لازم ہے اور میں اس کے لیے جنت سے کم میزبانی ( کا انداز ) پسند ہی نہیں کرتا ۔“