کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کا صلہ
حدیث نمبر: 2428
- (ما مِن رَجُلينِ تحابّا في الله بظهرِ الغيبِ؛ إلا كان أحبُّهُما إلى اللهِ أشدَّهما حُبّاً لصاحبِه) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب دو آدمی ایک دوسرے سے اللہ تعالیٰ کے لیے غائبانہ طور پر محبت کرتے ہیں تو ان دونوں میں اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب وہ ہے جو اپنے بھائی سے دوسرے کی بہ نسبت زیادہ محبت کرنے والا ہو گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2428