کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: محب اپنے محبوب کے ساتھ ہو گا
حدیث نمبر: 2427
- (أنت مع من أحببت، ولك ما احتسبتَ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا ، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چند لوگ بیٹھے تھے ۔ آپ کے پاس بیٹھے ہوئے آدمیوں میں سے ایک نے گزرنے والے آدمی کے بارے میں کہا : میں اللہ کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ”کیا تو نے اس کو بتلایا ہے ؟“ اس نے کہا : نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس کو جا کر بتلاؤ ۔“ وہ اس کی طرف گیا اور اس کو بتلایا ۔ اس نے کہا : وہ ذات تجھ سے محبت کرے جس کے لیے تو مجھ سے محبت کرتا ہے ۔ پھر وہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس کی کہی ہوئی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلائی ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تو اسی کے ساتھ ہو گا ، جس کے ساتھ تو نے محبت کی اور تو نے جس ثواب کی امید کی ہے ، وہ تجھے ملے گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2427