حدیث نمبر: 2419
- " عليك بحسن الخلق وطول الصمت، فوالذي نفسي بيده ما عمل الخلائق بمثلهما ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے ملے اور فرمایا : ” اے ابوذر ! کیا میں تجھے دو خوبیوں سے آگاہ نہ کر دوں ، جن کی ادائیگی آسان ہے ، لیکن وہ ترازو میں دیگر تمام نیکیوں سے بھاری ہوں گی ؟ “ انہوں نے کہا : جی ہاں ! اے اللہ کے رسول ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو حسن خلق اور طویل خاموشی کو لازم پکڑ ۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! مخلوقات نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو ( ان دو نیکیوں کے ) برابر ہو ۔ “