حدیث نمبر: 2414
- " اجتنب الغضب ".
حافظ محفوظ احمد
ایک صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا : میرے لیے ایسے امور کی نشاندہی کریں ، جن کو میں اپنی زندگی میں اپنا لوں اور زیادہ ( امور ) بیان نہ کریں کیونکہ میں بھول جاتا ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” غیظ و غضب سے پرہیز کر ۔ “ اس شخص نے پھر وہی سوال کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( بس ) تو غصے سے ( ہی ) اجتناب کر ۔ “