کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: تقویٰ اور حسن اخلاق کا فائدہ اور زبان اور شرمگاہ کا وبال
حدیث نمبر: 2412
- " أكثر ما يدخل الناس الجنة تقوى الله وحسن الخلق وأكثر ما يدخل الناس النار الفم والفرج ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چیز کے بارے میں سوال کیا گیا جو بکثرت لوگوں کو جنت میں داخل کرے گی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کا ڈر اور حسن خلق اور جو چیز سب سے زیادہ لوگوں کو جہنم میں داخل کرے گی ، وہ منہ اور شرمگاہ ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2412