حدیث نمبر: 2411
- " إن الله يوصيكم بأمهاتكم، ثم يوصيكم بآبائكم، ثم يوصيكم بالأقرب فالأقرب ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا مقدام بن معدیکرب کندی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہیں تمہاری ماؤں کے متعلق نصیحت کرتا ہے ، پھر تمہیں تمہارے باپوں کے متعلق نصیحت کرتا ہے ، پھر درجہ بدرجہ قریبی رشتہ داروں کے ساتھ ( حسن سلوک کرنے کی ) نصیحت کرتا ہے ۔ “