حدیث نمبر: 2382
- " ما من ذي رحم يأتي رحمه فيسأله فضلا أعطاه الله إياه فيبخل عليه إلا أخرج له يوم القيامة من جهنم حية يقال لها: شجاع، يتلمظ، فيطوق به ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب کوئی رشتہ دار اپنے کسی قرابتدار کے پاس جا کر ایسی زائد چیز کا سوال کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہوتی ہے ، لیکن وہ کنجوسی کرتا ہے ( اور نہیں دیتا ) تو ایسے آدمی کے لیے روز قیامت جہنم سے سانپ نکالا جائے گا ، جو اپنی زبان نکالے ہوئے ہو گا اور جسے «شجاع» کہتے ہوں گے ، اسے ایسے آدمی کا طوق قرار دیا جائے گا ۔ “