کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: عذاب سے نجات دلانے والے اور جنت میں داخل کرنے والے اعمال
حدیث نمبر: 2365
- (1- تعبدُ (وفي رواية: اعبد) الله ولا تشركُ به شيئاً. 2- وتقيمُ الصلاة المكتوبة. 3- وتؤدّي الزكاة المفروضة. 4- وتصومُ رمضان. 5- وتحجّ وتعتمرُ. 6- وانظر ما تحبّ من النّاس أن يأتوه إليك؛ فافعله بهم، وما كرهت أن يأتوه إليك؛ فذرهم منه) .
حافظ محفوظ احمد
محمد بن جحادہ ایک آدمی سے ، وہ بنو عنبر قبیلہ والے اپنے ساتھی سے ، وہ اپنے باپ ابومنتفق سے روایت کرتا ہے ، وہ کہتے ہیں : میں مکہ آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق دریافت کیا ۔ لوگوں نے کہا وہ عرفہ میں ہیں ، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہاں پہنچ گیا ، جب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہونے کا ارادہ کرتا تو صحابہ مجھے روک دیتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس کو چھوڑ دو ۔“ میں آپ کے اتنا قریب ہو گیا کہ آپ کی سواری کی گردن میری سواری کی گردن سے مل گئی ۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے ایسا عمل بتائیں جو مجھے اللہ کے عذاب سے دور کر دے اور جنت میں داخل کر دے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”(۱) اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ۔ ( ‏‏‏‏۲ ) فرض نماز قائم کرو ( ‏‏‏‏۳ ) زکوٰۃ ادا کرو ( ‏‏‏‏۴ ) ماہ رمضان کے روزے رکھو ( ۵ ) حج و عمرہ ادا کرو ( ۶ ) ( ‏‏‏‏نیز اپنا ) جائزہ لو کہ جو تم اپنے حق میں پسند کرو کہ لوگ تمہارے ساتھ ایسا سلوک کریں ، تم بھی وہی ( ‏‏‏‏سلوک ) ان کے ساتھ کرو اور جو تم ناپسند کرتے ہو کہ وہ تمہارے ساتھ ایسا کریں ، تم بھی ان کے ساتھ ویسا ( ‏‏‏‏سلوک ) نہ کرو ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2365