حدیث نمبر: 2359
- " أتدرون ما العضه؟ قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: نقل الحديث من بعض الناس إلى بعض ليفسدوا بينهم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تم جانتے ہو کہ چغل خوری کیا ہے ؟ “ صحابہ نے عرض کی : الله اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لوگوں کے درمیان فساد ڈالنے کے لیے بعض کی باتیں بعض کو بیان کرنا ۔ “
حدیث نمبر: 2360
- " ألا أنبئكم ما العضه؟ هي النميمة القالة بين الناس، وفي رواية: النميمة التي تفسد بين الناس ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : بلاشبہ محمد صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا میں تم کو نہ بتلاؤں کہ «عضه» کیا ہے ؟ یہ لوگوں کے درمیان چغلی کرنا ہے ۔ “ اور ایک روایت میں ہے : ” وہ چغلی جو لوگوں کے درمیان فساد برپا کر دے ۔ “