کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: راستوں میں بیٹھنے کے حقوق
حدیث نمبر: 2350
- " إياكم والجلوس في الصعدات (وفي رواية: الطرق) فإن كنتم لابد فاعلين، فأعطوا الطريق حقه. قيل: وما حقه؟ قال: غض البصر ورد السلام وإرشاد الضال ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” راستوں میں بیٹھنے سے بچو ، اگر ایسا ضروری طور پر کرنا ہی پڑ جائے تو راستے کو اس کا حق دیا کرو ۔ “ پوچھا گیا : اس کا حق کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نگاہ جھکا کر رکھنا ، سلام کا جواب دینا اور ناواقف کی رہنمائی کرنا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2350