حدیث نمبر: 2348
- (أكرم الناس: أتقاهم لله) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا : لوگوں میں سب سے زیادہ معزز کون ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہو ۔ “ صحابہ نے کہا : ہم نے اس کے بارے میں سوال نہیں کیا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو پھر لوگوں میں سے سب سے زیادہ عزت والے ، اللہ کے نبی یوسف علیہ السلام ہیں ، جن کے باپ بھی نبی ہیں ، دادا بھی نبی ہیں اور پڑدادا خلیل اللہ ہیں ۔ “ صحابہ نے کہا : ہمارا سوال اس کے متعلق بھی نہیں ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو پھر تم عرب کی کانوں ( یعنی مختلف لوگوں ) کے متعلق سوال کر رہے ہو ؟ لوگ تو کانیں ہیں ، ان میں سے زمانہ جاہلیت کے بہتر لوگ ، اسلام میں بھی بہتر ہیں جبکہ انہیں دین کی سمجھ ہو ۔ “