حدیث نمبر: 2343
- (والله! للدُّنيا أهونُ على اللهِ من هذه السَّخلةِ على أهلِها، فلا أُلفينَّها أهلكت أحداً منكم) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گندگی کے ڈھیر کے پاس سے گزرے ، وہاں بکری کا مردار بچہ پڑا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا اس کے مالکوں کو اس کی کوئی ضرورت ہے ، صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول ! اگر ان کو ضرورت ہوتی تو یوں نہ پھینکتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اللہ کی قسم ! بکری کے بچے کا یہ مردار جس قدر اپنے مالکوں کی نگاہ میں (بے قیمت ہے ) ، دنیا اس سے کہیں زیادہ حقیر ہے ۔ سو میں تم میں سے کسی کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ دنیا نے اس کو ہلاک کر رکھا ہو ۔“