حدیث نمبر: 2338
- (مرَّ رجلٌ ممن كان قبلكُم بجُمجُمة، فنظر إليها، فحدّث نفسه بشيءٍ ثم قال: يا ربِّ! أنت أنت، وأنا وأنا، أنت العوادُ بالمغفرةِ، وأنا العوادُ بالذنوب! وخرّ للهِ ساجداً، فقيل له: ارفع رأسك، فأنت العوّادُ بالذّنوبِ، وأنا العوّادُ بالمغفرةِ، [فرفع رأسه، فغُفِر له] ) . أخرجه ابن عدي (2/147) ، والخطيب في" التاريخ " (9/ 92) ، والديلمي
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم سے پہلے والے لوگوں میں سے ایک آدمی ( کا ذکر ہے ، وہ) ایک کھوپڑی کے پاس سے گزرا، اس نے اس کی طرف دیکھا اور اپنے آپ سے باتیں کرنے لگا ۔ پھر اس نے کہا : اے میرے پروردگار ! تو بڑی عظیم ذات ہے اور میں بڑا کمزور ہوں ، تو بار بار بخشنے والا ہے اور میں بار بار گناہ کرنے والا ہوں ، پھر اللہ کے سامنے سجدے میں گر پڑا ، (غیبی آواز آئی اور ) اسے کہا گیا : اپنا سر اٹھاؤ ، تو بار بار گناہ کرنے والا ہے اور میں بار بار بخشنے والا ہوں ۔ سو اس نے اپنا سر اٹھایا اور (اللہ تعالیٰ نے )اسے بخش دیا ۔“