کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: مسلسل گناہ، عذاب عام کو دعوت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 2335
- (ما من قوم يعُمل فيهم بالمعاصي؛ هم أكثر وأعز ممن يعمل بها، ثم لا يغيرونه؛ إلا يوشك أن يعمهم الله بعقاب) .
حافظ محفوظ احمد
عبیداللہ بن جرید اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جس قوم میں برائیوں کا ارتکاب کیا جائے اور (برائیاں نہ کرنے والے لوگ) برائیاں کرنے والے لوگوں کی بہ نسبت زیادہ بھی ہوں اور طاقتور (اور معزز) بھی ، لیکن وہ پھر بھی ان کو نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو عام عذاب میں مبتلا کر دے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المواعظ والرقائق / حدیث: 2335