کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے
حدیث نمبر: 2327
- (إنّ الله عز وجل يبسط يده بالليل؛ ليتوب مُسيءُ النهار، ويبسط يده بالنهار؛ ليتوب مسيء الليل، حتى تطلع الشمس من مغربها) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ سے روایت ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ بیشک اللہ تعالیٰ رات کو اپنا ہاتھ پھیلاتے ہیں تاکہ دن کو گناہ کرنے والا توبہ کر سکے ، پھر دن کو ہاتھ پھیلا دیتے ہیں تاکہ رات کو گناہ کرنے والا توبہ کر سکے ۔ مغرب سے سورج کے طلوع ہونے تک (یہی سلسلہ جاری رہے گا) ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المواعظ والرقائق / حدیث: 2327