کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: گناہ پر ندامت کا اظہار ہی توبہ ہے
حدیث نمبر: 2326
- " أما بعد يا عائشة! فإنه قد بلغني عنك كذا وكذا، [إنما أنت من بنات آدم] ، فإن كنت بريئة فسيبرئك الله، وإن كنت ألممت بذنب فاستغفري الله وتوبي إليه ، فإن العبد إذا اعترف بذنبه ثم تاب إلى الله تاب الله عليه. وفي رواية: فإن التوبة من الذنب الندم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے قصہ افک کے بارے میں روایت ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ (حمد و ثناء کے بعد بات یہ ہے کہ) اے عائشہ ! مجھے تیرے متعلق اس قسم کی باتیں موصول ہوئی ہیں ، بے شک تو آدم کی بیٹیوں میں سے ایک ہے ، اگر تو بَری (اور پاکدامن) ہے تو عنقریب اللہ تعالیٰ تیری برأت ثابت کر دے گا ۔ لیکن اگر تو نے گناہ کر لیا تو اللہ سے معافی مانگ اور اس کی طرف رجوع کر ، یقیناً بندہ جب اپنے گناہ کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی توبہ قبول کرتا ہے اور ایک روایت میں ہے : یقیناً (کسی گناہ پر) ندامت کا اظہار کرنا اس سے توبہ کرنا ہے۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المواعظ والرقائق / حدیث: 2326