حدیث نمبر: 2322
- (ثكِلتكَ أمُّك [يا معاذُ] بن جَبَل! وهل يكبُّ الناسَ على مناخرِهم في جهنَّم إلا حصائدُ ألسنتِهم؟!) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! جو باتیں ہم کرتے ہیں ، کیا ان میں سے ہر بات پر ہمارا مؤاخذہ ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اے معاذ بن جبل ! تیری ماں تجھے گم پائے ، لوگوں کو جہنم میں ان کی نتھنوں کے بل گرانے والی چیز ان کی زبانوں کی فضول باتیں ہوں گی ۔“