حدیث نمبر: 2314
- (إن المؤمن خُلقَ مُفَتَّناَ توَّاباً نسَّاءً؛ إذا ذُكِّر تذكَّر) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک مومن کو اس حال میں پیدا کیا گیا کہ وہ فتنے میں مبتلا ہونے والا اور بہت زیادہ توبہ کرنے اور بھولنے والا ہے ، جب اسے نصیحت کی جائے تو وہ نصیحت قبول کر لیتا ہے ۔“