حدیث نمبر: 2312
- " إن الرجل ليكون له عند الله المنزلة، فما يبلغها بعمل، فلا يزال الله يبتليه بما يكره حتى يبلغه إياها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک آدمی کے لیے بلند مرتبت کا فیصلہ ہو جاتا ہے ، لیکن وہ اپنے عمل کے بل بوتے پر اس درجے تک پہنچ نہیں پاتا ، اس لیے اللہ تعالیٰ اس کو ایسے امور کے ساتھ آزماتے رہتے ہیں ، جو اسے ناپسند ہوتے ہیں ، حتی کہ اس کو اس مرتبے تک پہنچا دیتے ہیں ۔“