حدیث نمبر: 2310
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یقینا اللہ تعالیٰ کسی مومن پر ایک نیکی کے سلسلے میں بھی ظلم نہیں کرتا ۔ مومن کو (جہاں) دنیا میں اس کی نیکی کا بدلہ دیا جاتا ہے ، وہاں آخرت میں بھی جزا دی جائے گی ۔ جبکہ کافر جو نیکیاں اللہ تعالیٰ کے لئے کرتا ہے ، اس کو ان کا بدلہ دنیا میں ہی چکا دیا جاتا ہے ۔ لہٰذا جب وہ روز قیامت اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا تو اس کی کوئی نیکی (باقی) نہیں ہو گی کہ جس کا اسے بدلہ دیا جائے ۔“