کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: خود کشی کا انجام
حدیث نمبر: 2308
- (الذِي يطعُنُ نفسه؛ إنّما يطعنها في النّارِ، والذي يتقحَّم فيها يتقحَّمُ في النّارِ، والذي يخنقُ نفسه يخنقها في النّار) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو نیزہ مار کر (خود کشی ) کرتا ہے ، وہ دوزخ میں بھی نیزہ مارتا رہے گا ۔ جو گر کر (اپنے آپ کو مارتا ) ہے ، وہ جہنم میں بھی گرتا رہے گا اور جو گلا گھونٹ کر (خود کشی ) کرتا ہے وہ آگ میں اپنا گلا گھونٹتا رہے گا۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المواعظ والرقائق / حدیث: 2308
حدیث نمبر: 2309
- (كانَ فيمن كان قبلكم رجلٌ به جَرحٌ فَجَزِعَ، فأخذ سِكِّيناً فحَزَّ بها يَدَهُ، فما رَقَأَ الدَمُ حتى مات، قال الله تعالى: بادَرَني عَبْدي بنفسِهِ، حَرَّمْتُ عليه الجنة) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم سے پہلے ایک آدمی تھا ، وہ زخمی ہو گیا اور زخم برداشت نہ کر سکا اس نے چھری لی اور اپنا ہاتھ کاٹ دیا ۔ خون بہتا رہا ، یہاں تک کہ وہ مر گیا ۔ اللہ تعالیٰ نے اس سے کہا: میرے بندے نے اپنی جان کے معاملے میں مجھ سے سبقت چاہی اس لیے میں نے اس پر جنت حرام کر دی ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المواعظ والرقائق / حدیث: 2309