حدیث نمبر: 2307
- (أعتق عن كل واحدة منهن رقبة، قال: إني صاحب إبل؟ قال: فانحر (وفي رواية: فاهد إن شئت) عن كل واحدة بدنة) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ”اور جب زندہ درگور کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا“ ) سے متعلقہ روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اللہ کے رسول ! میں نے دور جاہلیت اپنی آٹھ بیٹیاں زندہ درگور کی تھیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ان میں سے ہر ایک کے عوض ایک غلام آزاد کرو ۔“ اس نے کہا: میں تو اونٹوں والا ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر تو یہ چاہتا ہے تو پھر ایک کی طرف سے ایک اونٹ قربان کر ۔“