کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے ہاں معیار کا دار و مدار عمل اور دل کی صفائی پر ہے
حدیث نمبر: 2305
- " إن الله لا ينظر إلى [أجسادكم ولا إلى] صوركم وأموالكم ولكن [إنما] ينظر إلى قلوبكم [وأشار بأصابعه إلى صدره] وأعمالكم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک اللہ تعالیٰ تمہارے جسموں ، شکلوں اور مالوں کی طرف نہیں دیکھتا ، وہ تو صرف تمہارے دلوں اور عملوں کو دیکھتا ہے ۔“ (دل کی بات کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ) اپنے سینے کی طرف اشارہ کیا ۔