حدیث نمبر: 2304
- (ما أَشْخَصَ أبصاركم عني؟ قالوا: نَظرْنا إلى القمرِ، قال: فكيف بكم إذا رأيتم الله جَهْرَةً؟ !) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو دین کی باتوں کی تعلیم دے رہے تھے کہ اچانک ان کی آنکھیں اوپر اٹھ گئیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کون سی چیز ہے ، جس نے تمہاری آنکھوں کو اوپر اٹھا دیا ہے ؟“ انہوں نے کہا: ہم نے چاند کی طرف دیکھا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس وقت تمہاری کیا حالت ہو گی جب تم اللہ تعالیٰ کو واضح طور پر دیکھو گے ۔“