کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: معذب اقوام کی جائے عذاب سے کیسے گزرا جائے؟
حدیث نمبر: 2293
- (إذا مررتُم على أرضٍ قد أهلكت بها أمَّةٌ من الأمم؛ فأغِذُّوا السَّيْر) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”جب تم ایسی زمین سے گزرو جہاں کوئی امت ہلاک ہوئی ہو ، تو تیز چلا کرو ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / التوبة والمواعظ والرقائق / حدیث: 2293
حدیث نمبر: 2294
- " لا تدخلوا على هؤلاء القوم المعذبين إلا أن تكونوا باكين، فإن لم تكونوا باكين فلا تدخلوا عليهم أن يصيبكم ما أصابهم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجر مقام کے پاس سے گزرے تو فرمایا : ”جن مقامات میں گزشتہ اقوام کو عذاب دیا گیا وہاں داخل نہ ہوا کرو ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہیں بھی اسی عذاب میں مبتلا کر دیا جائے ۔ “ پھر آپ نے کجاوہ پر بیٹھے بیٹھے اپنی چادر اوپر اوڑھ لی ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / التوبة والمواعظ والرقائق / حدیث: 2294