کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: جنگل میں مقیم ہونے، شکار کے پیچھے پڑنے اور بادشاہوں کے دروازوں پر آنے کی نحوستیں
حدیث نمبر: 2280
- " من بدا جفا ومن اتبع الصيد غفل ومن أتى أبواب السطان افتتن وما ازداد أحد من السلطان قربا إلا ازداد من الله بعدا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے جنگل میں اقامت اختیار کی ، وہ سخت دل ہو گیا جو شکار کے پیچھے چل پڑا وہ غافل ہو گیا ، جو بادشاہ کے دروازے پر آیا وہ فتنے میں پڑ گیا اور جو آدمی بادشاہ کے جتنا قریب ہوتا جائے گا وہ اللہ تعالیٰ سے اتنا ہی دور ہوتا جائے گا۔ “