کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: میدان حشر میں غیر معمولی اعمال معمولی نظر آئیں گے
حدیث نمبر: 2262
- " لو أن رجلا يجر على وجهه من يوم ولد إلى يوم يموت هرما في مرضاة الله عز وجل لحقره يوم القيامة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر ایک آدمی اپنے یوم ولادت سے انتہائی عمر رسیدگی میں مرنے والے دن تک اللہ کی اطاعت میں چہرے کے بل گھسٹتا رہے تو وہ روز قیامت اس (مشکل اور کٹھن) عمل کو بھی حقیر سمجھے گا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / التوبة والمواعظ والرقائق / حدیث: 2262