حدیث نمبر: 2261
- " لك في كل كبد حرى أجر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، جبکہ وہ جعرانہ میں تھے ، مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں اس کے بارے میں کیسے سوال کروں ۔ (بالآخر) میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں اپنا حوض بھر کر اپنی سواریوں کے پہنچنے کا انتظار کر رہا ہوتا ہوں ( کہ کسی دوسرے آدمی کے ) بکری یا بھیڑ کے بچے پانی پی جاتے ہیں ، کیا مجھے اس کا اجر ملے گا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”(ہاں) ہر تر جگر والے (جاندار کی خدمت اور دیکھ بھال ) میں اجر ہے ۔“