حدیث نمبر: 2235
- " ابن آدم إن أصابه البرد قال: حس، وإن أصابه الحر قال: حس ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ خولہ بنت قیس بن فہد انصاریہ ، جو بنو انصار سے تھیں ، کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن تشریف لائے ، میں نے ہانڈی پیش کی جس میں روٹی یا (ایک مخصوص) حلوا تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کے لیے ہانڈی میں اپنا ہاتھ ڈالا ، (کھانا گرم ہونے کی وجہ سے ) آپ کی انگلیاں جلنے لگیں ، جس کی وجہ سے آپ نے ”ہائے“ کہا اور پھر فرمایا : ”جب ابن آدم کو کوئی چیز ٹھنڈی محسوس ہوتی ہے تو وہ ہائے کرتا ہے اور جب کوئی چیز گرم محسوس کرتا ہے تو بھی وہ ہائے کرتا ہے ۔“