حدیث نمبر: 2234
- " ثلاث مهلكات، وثلاث منجيات، فقال: ثلاث مهلكات: شح مطاع وهوى متبع وإعجاب المرء بنفسه. وثلاث منجيات: خشية الله في السر والعلانية والقصد في الفقر والغنى والعدل في الغضب والرضا ".
حافظ محفوظ احمد
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تین ( برائیاں) ہلاک کرنے والی اور تین (نیکیاں) نجات دینے والی ہیں ۔ تین ہلاک کر دینے والی برائیاں یہ ہیں : بخل جس کی پیروی کی جائے ، خواہش نفس جس کے پیچھے چلا جائے اور بڑائی خور ہونا ۔ تین نجات دینے والی نیکیاں یہ ہیں : خلوت و جلوت میں اللہ تعالیٰ کی خشیت ، فقر و غنی میں میانہ روی اور غضب و رضا میں عدل ۔“ یہ حدیث سیدنا انس بن مالک ، سیدنا عبداللہ بن عباس ، سیدنا ابوہریرہ ، سیدنا عبداللہ بن ابواوفی اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے مروی ہے ۔