حدیث نمبر: 2215
- " إن الله إذا أنزل سطوته بأهل نقمته وفيهم الصالحون، فيصابون معهم، ثم يبعثون على نياتهم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! جب اللہ تعالیٰ اہل زمین پر اپنا عذاب نازل کرے گا تو ان میں نیک لوگ بھی ہوں گے ، کیا وہ بھی (برے لوگوں کے ساتھ) ہلاک ہو جائیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب اللہ تعالیٰ عذاب نازل کرتا ہے تو نیک لوگ بھی اس عذاب میں مبتلا ہو جاتے ہیں ، لیکن ان کا حشر ان کی نیتوں کے مطابق ہو گا ۔“