کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: چھ امور کی پابندی پر جنت کی ضمانت
حدیث نمبر: 2203
- " اكفلوا لي بست أكفل لكم الجنة: إذا حدث أحدكم فلا يكذب، وإذا ائتمن فلا يخن، وإذا وعد فلا يخلف، وغضوا أبصاركم، وكفوا أيديكم، واحفظوا فروجكم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ ، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دوں گا : جب تم میں سے کوئی آدمی کلام کرے تو جھوٹ مت بولے : ، جب کسی کو امین بنایا جائے تو وہ خیانت نہ کرے ، جب وعدہ کرے تہ عہد شکنی نہ کرے ، (نیز) اپنی نظروں کو جھکا کر رکھو ، اپنے ہاتھوں کو قابو میں رکھو اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / التوبة والمواعظ والرقائق / حدیث: 2203