کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: برائی کے بعد نیکی کرنے کی تعلیم
حدیث نمبر: 2201
- " إذا عملت سيئة فأتبعها حسنة تمحها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ ، کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! مجھے وصیت فرمائیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر برائی ہو جائے تو اس کے بعد نیکی کرنا ، تاکہ نیکی برائی (کے اثر ) کو مٹا دے ۔ “ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! کیا ” لا الہ الااللہ“ کہنا بھی نیکی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ تو سب نیکیوں میں افضل ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / التوبة والمواعظ والرقائق / حدیث: 2201