کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: موت سے پہلے اعمال صالحہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 2197
- " إذا أراد الله بعبد خيرا عسله، فقيل: وما عسله؟ قال: يفتح له عملا صالحا بين يدي موته حتى يرضى عنه من حوله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عمرو بن حمق خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جب اﷲ تعالیٰ اپنے بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے لوگوں میں نیک شہرت بنا دیتا ہے ۔“ کسی نے کہا: کہ نیک شہرت کیسے عطا کرتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وہ اس طرح کہ اس کے لیے اس کی موت سے قبل نیک اعمال آسان کر دیتا ہے ، حتی کہ اس کے آس پاس والے اس سے خوش ہو جاتے ہیں (اور اس طرح وہ نیک نامی میں شہرت یافتہ ہو جاتا ہے ) ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / التوبة والمواعظ والرقائق / حدیث: 2197